Voice of Asia News

تیمور کو اپنی ماں کرینہ کپور کا میک اپ اچھا نہیں لگتا ، سیف علی خان

ممبئی ( وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کی فلموں کی شوٹنگ کے دوران تیمور اکثر ساتھ ہوتا ہے مگر وہ ان کے مختلف بہروپ کو دیکھ کر کبھی حیران نہیں ہوتا اور کوئی فرق محسوس نہیں کرتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں تک کرینہ کپور کی بات ہے تو وہاں تیمور ضرور مختلف ردعمل ظاہر کرتا ہے۔سیف علی خان نے کہا کہ تیمور علی خان کو اپنی ماں کا میک اپ کرنا اچھا نہیں لگتا اور وہ ایسے روپ میں انہیں دیکھنا پسند نہیں کرتا، مگر اپنے والد کے معاملے میں اسے کوئی پروا نہیں ہوتی۔اس سے پہلے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر کرینہ کپور خان پر لاپروا ماں ہونے کا الزام لگایا گیا، کیوں کہ وہ اپنے بیٹے کی دیکھ بھال اور تربیت کے لیے آیا کا سہارا لیتی ہیں۔تاہم کرینہ کپور خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مذاق اڑانے والے افراد ان کی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرینہ کپور خان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر میری ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں میں نجی طیارے میں سفر کررہی ہوں، اس تصویر پر لوگوں نے مجھ پر تنقید کی کہ میں اپنے بچے کو نظرانداز کررہی ہوں اور اس کے لیے میں نے آیا کا سہارا لے رکھا ہے، میں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے