Voice of Asia News

محمد بن سلمان نے خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا، سعودی وزیر خارجہ

ریاض (وائس آف ایشیا )سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ملکی ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم نہیں دیا تھا۔ قبل ازیں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ شہزادہ سلمان نے خاشقجی قتل سے ایک برس قبل ان پر گولی استعمال کرنے کی بات کی تھی۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر نے اس مضمون پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم ا نہوں نے کہا ہے کہ وہ یہ بات مصدقہ طور پر کہہ سکتے ہیں کہ خاشقجی کو قتل کرنے کے لیے کسی قسم کے احکامات جاری نہیں کیے گئے تھے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے