Voice of Asia News

سرفراز احمد کا ورلڈکپ کیلئے ’’پانسہ پلٹ ‘‘کھلاڑیوں پر بھروسہ

کراچی (وائس آف ایشیا) قومی کپتان سرفراز احمد کی آنکھوں میں ورلڈ کپ ٹرافی چومنے کا خواب جگمگانے لگا جن کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں کچھ بھی ناممکن نہیں اور انہیں ایسے پلیئرز کی خدمات حاصل ہیں جو اچانک ہی پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کو ورلڈ چیمپئن کا خطاب دلانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ورلڈ کپ میں ذاتی کارکردگی بھی اہم ہوگی تاہم نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے جو دنیا کی بڑی ٹیموں کیخلاف اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرا چکے اور میگا ایونٹ میں بھی مایوس نہیں کریں گے اور اپنے آئیڈیل پلیئر عمران خان کی طرح وہ بھی ورلڈ کپ ٹرافی جیت کر پاکستان لائیں گے۔ پی ایس ایل سیزن چار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ انٹر نیشنل لیول کا ایونٹ بن چکا ہے جس میں امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی زیادہ تعداد میں حصہ لیں گے۔ یو اے ای کی کنڈیشنز سازگار ہیں جن میں ہر ٹیم کے پاس کارکردگی دکھانے کا اچھا موقع ہو گا تاہم اس مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ٹائٹل جتوانے کی بھرپور کوشش کریں گے کیونکہ ماضی میں جیت کے قریب پہنچ کر وہ ٹرافی سے محروم رہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے