Voice of Asia News

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ڈاکٹر عمار علی جان کی گرفتاری کی شدید مذمت

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ڈاکٹر عمار علی جان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اساتذہ پر جتنے مظالم نیازی حکومت نے کئے، ماضی میں کسی آمر نے بھی نہ کئے ہونگے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ پرامن مظاہرے میں شرکت کی بنیاد پر ایک استاد کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں اساتذہ کو ہتھکڑیاں، گرفتاریاں اور قتل ہونے کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اساتذہ پر جتنے مظالم نیازی حکومت نے کیئے، ماضی میں کسی آمر نے بھی نہ کیئے ہونگے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت جمہوریت پسند اور سول سوسائٹی کے سرگرم کارکنوں کے خلاف غیرقانونی اقدام سے باز آجائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹر عمار علی جان کو فی الفور رہا کیا جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ڈاکٹر عمار جان کے اہلخانہ کو ہر ممکن تعاون اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی ۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عمار علی جان معروف شاعر ڈاکٹر خالد علی جان کے فرزند ہیں، جنہوں نے میں باغی ہوں نظم تخلیق کی تھی ۔ ڈاکٹر خالد جان اس وقت پی پی پی کلچرل ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے