Voice of Asia News

داعش کو شکست دینے کا امریکی صدر کا دعویٰ غلط ہے، جرمن چانسلر

برلن(وائس آف ایشیا)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے شدت پسند تنظیم داعش کو شکست سے دوچار کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے اورکہاہے کہ داعشی جنگجوؤں کو شام اور عراق میں منتشر ضرور کیا گیا ہے مگر تنظیم کو شکست نہیں دی جا سکی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ان خیالات کا اظہار برلن میں بیرون ملک انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کیا۔ جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ شام سے علاقے کھو دینے کے بعد داعش ایک غیر منظم جنگجو تنظیم میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے سے انہیں اتفاق نہیں جس میں وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ داعش کو شکست دے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ شام میں داعش کو زیادہ علاقوں سے بے دخل کردیا گیا ہے مگر یہ امر باعث افسوس ہے کہ داعش اب ایک غیر منظم تنظیم ہے جو اب بھی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔جرمن چانسلر نے شام قیام امن کے حوالے سے کہا کہ شام میں دیر پا امن کے قیام کا سفر ابھی لمبا ہے اور امن کی منزل اتنی جلدی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ 2015ء کو سرحدیں کھولنے کے بعد ساڑھے پانچ لاکھ شامی پناہ گزینوں کو جرمنی میں پناہ دی گئی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے