Voice of Asia News

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نےجی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔اسلامی فوجی وفد کی سربراہی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈرجنرل(ر) راحیل شریف نے کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل (ر) راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا واضح رہے جنرل راحیل شریف پاک آرمی کے سابق چیف ہیں۔جنرل ر راحیل شریف کے دور میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا۔ آپریشن ضرب عضب میں پاکستان میں نہ صرف دہشتگردی کو تہس نہس کیا گیا بلکہ دہشتگردوں کے سہولتکاروں سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کی پناگاہیں بھی ختم کردی گئیں۔ سابق آرمی چیف جنرل ر راحیل شریف اب اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ ہیں۔ جبکہ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد بھی کامیابی سے جاری ہے۔ آپریشن ردالفساد کے ذریعے ملک میں بچے کھچے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر کراچی ، بلوچستان، پنجاب اور بالخصوص قبائلی علاقوں میں امن قائم کیا۔ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان نے معاشی نقصان کے ساتھ ہزاروں فورسز کے جوان اور شہریوں کی قربانیاں بھی دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے دہشتگردی کیخلاف کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ 

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے