Voice of Asia News

مسلم رکنِ امریکی پارلیمنٹ نے یہودیوں سے تعصب پر مبنی اپنے بیان پر معافی مانگ لی

نیویارک(وائس آف ایشیا )امریکی ایوان نمائندگان کی مسلمان رکن الہان عمر نے یہودیوں سے تعصب پر مبنی اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔اسپیکر نینسی پلوسی نے الہان عمر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈیمو کریٹک پارٹی کی رکن کانگریس الہان عمرنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ امریکی ارکان کانگریس پر اسرائیل کی حمایت کے لیے اسرائیل نواز لابی سے پیسے لینے کے بیان پر معذرت چاہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہودیوں سے متعصبانہ رویہ ایک حقیقت ہے اور وہ اپنے ساتھیوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے یہودیوں کے خلاف غیر مہذبانہ الفاظ کی تکلیف دہ تاریخ سے آگاہ کیا۔اس سے پہلے الہان عمر کے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان سے ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی نے ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے الہان سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے