Voice of Asia News

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس‘ شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد( وائس آف ایشیا)پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے گئے،عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔منگل کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد یئے،عدالت نے ناقابل وارنٹ مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے ،عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہعدالت نے پی ٹی آئی کے مزید 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔عدالت میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین ،اسد عمراورشفقت محمود نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی،عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت28 مارچ تک ملتوی کردی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے