Voice of Asia News

امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھی

نیو یارک(وائس آف ایشیا)اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا، 15 فیصد پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کا یہ ہدف 18ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کے لئے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، اس سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے