Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

سری نگر(وائس آف ایشیا) ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری کو شہید کردیا۔چ ضلع بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سمیت ٹرین سروس بھی تاحال معطل ہے۔واضح رہے کہ 2 روزقبل بھی بھارتی فوج نے ضلع کلگام کا محاصرہ کرتے ہوئے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے