Voice of Asia News

ریاستی انتظا میہ کا غیرسنجیدہ رویہ باعث تشویش ہے،میر واعظ

سرینگر(وائس آف ایشیا) جموں سرینگر شاہراہ بند ہونے کے بعد جموں او ر آس پاس کے علاقے میں در ماندہ مسافروں کو ہو ائی سروس کے ذریعے اپنے گھروں کو روانہ نہ کر نے پرحریت کیانفرنس( ع)گروپ کے چیئر مین نے فکر و تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظا میہ مسلسل غیرسنجیدگی کامظاہراہ کر کے لوگوں کے زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں میر واعظ مولوی عمرفاروق نے جموں سرینگر شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں مسافروں کے در ماندہ ہونے اور سرکاری کی جا نب سے انہیں راحت نہ پہنچا نے پرفکر و تشویش کااظہا رکرتتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ سرکار درماندہ مسافروں کے بارے میں مسلسل غیر سنجیدگی کامظاہراہ کرکے ان کی زندگیوں کے سا تھ کھلواڑ کرنے کا بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ہے ،میرواعظ نے در ماندہ مسافروں کوہو ائی جہاز کے ذریعے سرینگر اور سرینگر سے جموں لے جانے کیلئے اقدامات اٹھانے پرزر دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتطامیہ کی ذمہ دری ہے کہ وہ مشکل وقت میں لوگوں کوراحت پہنچا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے