Voice of Asia News

کریتی سنن ، ہریتھک روشن کی سب سے بڑی مداح نکلیں

ممبئی ( وائس آف ایشیا)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سنن، ہریتھک روشن کی سب سے بڑی مداح نکلیں ، حال ہی میں بھارتی مقبول ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں کریتی سنن نے اداکار کارتک آرین کیساتھ شرکت کی اور میزبان کرن جوہر سے خوب گپ شپ کی۔شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر نے اداکارہ سے سوال کیا کہ بالی وڈ میں ان کا پسندیدہ اداکار کون سا ہے؟ تو انہوں نے ہریتھک روشن کا نام لیا۔کریتی کا کہنا تھا کہ ہریتھک وہ واحد اداکار ہیں جن کا پوسٹر میں نے اپنے کمرے میں چسپاں کیا تھا، میں نے جب ان کی فلم ’کہو نہ پیار‘ ہے دیکھی تھی تو میں ان سے بے حد متاثر ہوگئی تھی ۔اداکارہ نے سلمان خان کیساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ دبنگ خان کیساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے