Voice of Asia News

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا

لاہور(وائس آف ایشیا) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل رانڈرز کیٹگری کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکی۔آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کردیا، بیٹنگ، بولنگ اور آل رانڈرز کیٹگری کی ٹاپ ٹین پوزیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکی، جب کہ بولرز میں نشری سندھو گیارھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور انڈیا چوتھے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈین ویمنز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے اور پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بسمی معروف تین درجہ ترقی سے پندرھویں اور جویریہ خان سولھویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز میں آسٹریلوی میگن شاٹ پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کی نشری سندھو گیارھویں، ندا ڈار تیرھویں اور انعم امین انیسویں پوزیشن پر ہیں۔ آل رانڈرز میں ویسٹ انڈیز کی ڈوٹن پہلے اور اسٹیفنی ٹیلر دوسرے نمبر پر ہیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے