Voice of Asia News

پریانکاچوپڑاکے چار مومی مجسمے مادام تساؤ کے چار مختلف میوزیم میں سجیں گے

نیویارک(وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم کی زینت بن گیا۔ جسے دیکھ کر انہوں نے غیر معمولی ردّعمل دیا ہے۔پریانکا نے مجسمے کو دیکھ کر بہت زیادہ حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے مجسمے کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مومی مجسمہ نیویارک کے مادام تسائو میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے اور بہت جلد دوسری جگہوں پر دیکھا جا سکے گا۔  اداکارہ نے کہا کہ میرے مجسمے کو وہی لباس پہنا یا گیا ہے جو میں نے 2016ء کے ایمی ایوارڈز میں پہنا تھا۔پریانکا کو اپنے مجسمے میں جو سب سے اچھی چیز لگی وہ ان کی بھنویں تھیں اور سب سے خاص چیز جو لوگوں کو اس مجسمے میں نظر آئی وہ ان کی انگلی میں وہی انگوٹھی تھی جو نک جونس سے منگنی کے بعد نظر آئی تھی۔واضح رہے پریانکا چوپڑا آج کل نئی ہالی ووڈ مووی’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مستقبل میں وہ نئی بالی ووڈ فلم ’اسکائی از پنک‘ میں نظر آئیں گی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے