Voice of Asia News

گائے بھارت کی ثقافت کا اہم حصہ ہے،وزیراعظم نریندرامودی

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ مویشی دیہی علاقوں کی معیشت کا اہم ترین جْز ہے اورگائے بھارت کی روایت اور ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔حکومت نے رشتریا کامدھینو آیوج کے قیام کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ایک یونین بجٹ نامی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مویشی دیہی علاقوں کی معیشت کا اہم ترین جْز ہے ، بھارتی حکومت کو چاہیی کہ مویشیوں کی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں نریندر مودی نے گائے کے دودھ کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم (گاو ماتا ) یعنی گائے کے دودھ کا قرض کبھی بھی ادا نہیں کر سکتے، گائے ہماری ثقافت کاایک اہم حصہ ہے۔مودی نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد رشتریا گوکول مشن کا آغاز کریں تاکہ مویشیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا سکیں۔یونین بجٹ کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے رشتریا کامدھینو آیوج کے قیام کے لیے 500 کروڑ بھارتی روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے