Voice of Asia News

جنوبی کشمیر کے دو درجن دیہات کا محاصرہ کرکے 76 سے زیادہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا

سری نگر(وائس آف ایشیا) پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے دو درجن دیہات کا محاصرہ کرکے 76 سے زیادہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے جنوبی کشمیر میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے پلوامہ کے دو درجن دیہی علاقوں میں رات بھر تلاشی آپریشن جاری رہا ان میں ترال ، اونتی پورہ اور شوپیاں شامل ہیں بھارتی فورسز نے 70کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ مزید نوجوانوں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہے۔جنوبی ضلع پلوامہ کے مضافات میں دوران شب فورسز نے چھاپہ مار کاروایؤں کے دوران 6 نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔ پلوامہ کے سنگو ناربل میں چن چن کر مکانوں پر پے در پے چھاپے مارے اور تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔ دوران تلاشی پولیس نے 6 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔اس دوران شبانہ چھاپوں کی وجہ سے اس پورے علاقے میں زبردست خوف وہراس کا ماحول قائم ہوا ہے۔جبکہ بتایا جاتا ہے کہ چند نوجوان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش بھی ہوگئے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •