Voice of Asia News

ظہور احمد بٹ پرایک اور پی ایس اے کا نفاذ ظالمانہ اقدام

سری نگر(وائس آف ایشیا) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے فرنٹ کے محبوس لیڈر ظہور احمد بٹ پرایک اور پی ایس اے کے نفاذ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ یاسین ملک نے کہاکہ ظہور احمد بٹ عرصہ دراز سے پی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال جیل میں مقید تھے اور ہائی کورٹ نے ان پر عائدسیفٹی ایکٹ کو کالعدم قرار دے کر رہا کردینے کے احکامات صادر کئے تھے لیکن رہا کرنے کے بجائے پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرکے کپوارہ جیل میں مقید کردیا اور آج ایک اور پی ایس اے لگاکر انہیں اسلام آباد(اننت ناگ) جیل منتقل کیا گیاہے۔ یاسین ملک نے کہا کہ سیاسی قائدین اور اراکین پر کالے قوانین نافذ کرنا اور ان کے ایام اسیری کو طول دینا سراسر غیر جمہوری اور عدل و انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •