Voice of Asia News

فیس بک نے جانتے بوجھتے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کی، برطانوی ارکان پار

لندن(وائس آف ایشیا )برطانوی ارکان پارلیمان نے فیس بک پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جانتے بوجھتے ڈیٹا پرائیویسی اور انسداد مسابقت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کی۔ یہ بات برطانوی پارلیمان کی ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹس کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سماجی رابطوں سے متعلق کمپنیوں کو اپنی ویب سائٹس پر شائع کردہ مواد کے حوالے سے خود پر واضح قانونی ذمہ داریاں لاگو کرنا چاہییں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی پرائیویسی ترجیحات کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی معلومات بعض ایپلیکیشن بنانے والوں کو فراہم کرنے پر آمادہ نظر آتا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے