Voice of Asia News

ہالی ووڈ فلم ’’ یو ایس‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

نیویارک ( وائس آف ایشیا) ہالی ووڈ فلم یو ایس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ، جورڈن پیلے کی ہدایت کا ری میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے کئی بڑے فن کار ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔فلم میں ہالی وڈ اداکار لیوپٹا گونگ،ونٹسن ڈیوک ، الزبیتھ موز،یحییٰ عبدالمتین ، ٹم ہیڈیکٹراورایوان ایلکس سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔جیسن بلم اورائین کوپر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی فیملی کے گرد گھوم رہی ہے جو ساحل کنارے چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں تاہم کچھ پر اسرار لوگ ان پرحملہ کر کے ان کی جان لینے کے در پر ہو جاتے ہیں۔24.6ملین ڈالر لاگت سے بننے والی یہ دہشت ناک فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 15مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے