Voice of Asia News

سٹیج ڈرامہ ،،چال تیری مستانی،،میں گلناز کی شاندار پرفارمنس

لاہور(وائس آف ایشیا)سٹیج ڈرامہ ’’چال تیری مستانی‘‘میں گلناز کی شاندار پرفارمنس ،تفصیلا ت کے مطابق الحمراء حال 2میں پیش کیا جانے والا سٹیج ڈرامہ ’’چال تیری مستانی ‘‘ میں معروف اداکارہ گلناز نے اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے شائقین کی طرف سے تالیوں اور سیٹھیوں کی گونج سے خوب داد وصول کر رہی ہے،اس ڈرامہ کی کاسٹ میں گلناز کے علوہ لیلیٰ صدیقی ،سونیا سیٹھی،سیمی خان،نواز انجم،چاند برال،وسیم پنوں،روشنی،سلیم پنچھی ودیگر فنکاروں نے بھی اپنی اپنی فنی صلاحیتوں سے ڈرامے کو چار چاند لگا ئے،اداکارہ گلناز کا کہنا ہے کہ فنکار وہی ہوتا ہے جو اپنی فنی صلاحیتوں سے شائقین کے دل جیت سکے فحاشی پھلانے سے کوئی فنکار نہیں بن سکتا ،انہوں نے کہا کہ بھی سفارش یا فحاشی کا سہارہ نہیں لیا آج تک جتنا بھی کام کیا ہے عزت اوروقار کو مدنظر رکھ کر کیا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •