Voice of Asia News

پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی اپنی سالگرہ 26فروری کو منائیں گے

لاہور (وائس آف ایشیا ) پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان اپنی54ویں سالگرہ 26فروری بروز منگل کو منائیں گے ۔پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل سے تعلق رکھنے والے شفقت امانت علی خان 26فروری 1965ء کو استاد امانت علی خان کے گھر پیدا ہوئے ،انکے بڑے بھائی اسدامانت علی خان بھی موسیقیکا بڑا نام تھے۔پاکستانی راک بینڈ فیوڑن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت امانت علی خان کھماج،انکھیاں،متوا،یہ حوصلہ،مورا سیاں اور تیرے بناسمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔2006 ء میں فیوڑن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا اور کھیڑیاں دے نال،نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی ووڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کرائے۔کبھی الوداع نہ کہنا کیلئے متوا،ڈور کیلئے یہ حوصلہ، شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کیلئے تیرے نینا،آئی ہیٹ لو اسٹوریز کیلئے بن تیرے، را ون کیلئے دلدارا،جوڑی بریکرز کیلئے درمیاں،جنت تو کیلئے تو ہی میرا،مرڈرر تھری کیلئے تیری جھکی نظر، ستیا گڑھا کیلئے رس کے بھرے تورے نینا،ہسی تو پھسی کیلئے من چلا تیری اورتیور کیلئے میں نہیں جانا پردیس شفقت کے بالی ووڈ ہٹ سونگزمیں سے چند ایک ہیں۔جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ 14 اگست 2007ء کو انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

image_pdfimage_print