Voice of Asia News

گوگل نے لکڑی سے تیار کردہ عمارتوں والے شہر کا آئیڈیا پیش کردیا

ٹورانٹو(وائس آف ایشیا ) گوگل کے مرکزی ادارے الفابیٹ نے ایک ایسے شہر کا تخیل پیش کردیا ہے جس نے لکڑیوں کی بنی ہوئی چیزیں ہی نہیں ہونگی بلکہ پور عمارت لکڑی سے بنی ہوئی ہوگی اور یہ چوبی عمارت کشادہ بھی ہوگی اور پرفریب بھی ہوگی۔ دوسرے انداز کی تعمیرات کیلئے بھی ایک نمونہ بھی بنے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسی عمارتوں کی تیاری اور پھر ان عمارتوں پر مشتمل قصبے یا شہر کی تعمیر کے سلسلے میں الفابیٹ کا ایک معاہدہ 2017ء میں کینیڈا سے ہوا تھا۔ یہ وائی فائی اور فائیو جی دونوں سے منسلک ہوگا اور اس سے مستقبل کی تعمیرات کا اچھا خاصا اندازہ لگایا جاسکے گا۔ جب یہ سب کچھ وجود میں آجائیگا تو ان چوبی مکانا ت میں رہنے والے لوگوں سے ہر شخص رابطے میں رہ سکے گا تاہم اس منصوبے کے بارے میں یہ اعتراض شدت اختیار کرتا جارہا ہے کہ ایسے مکانات میں رہنے والوں کی پرائیویسی کا کیا ہوگا؟

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے