Voice of Asia News

ٹی وی پر بے پناہ مصروفیت کے باعث سٹیج کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں،ماہ نور

لاہور(وائس آف ایشیا)فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل ماہ نور نے کہا ہے کہ مجھے مسلسل بھاری معاوضہ پر سٹیج ڈرامہ کی پیشکش ہے لیکن ٹی وی پر بے پناہ مصروفیت کے باعث سٹیج کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہے۔ماہ نور نے کہا کہ جب بھی موقع ملے گا میں اچھی ٹیم کے ساتھ سٹیج ڈرامہ ضرور کروں گی۔ خوشامدی لوگوں سے دور رہتی ہوں زندگی میں کامیابیوں کی وجہ سے اپنے کام سے ایمانداری ہے۔ماہ نور نے کہا کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے‘میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ہوں میرے نزدیک کوئی نمبر یا نمبر دو نہیں ہوتا ہر فنکار پر مقبولیت کا ایک دور آتا ہے جب وہ لوگوں میں مقبول ہو جاتا ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کی کوئی نمبر ون بن جاتا ہے۔فن کی دنیا میں ویسے بھی نمبر ون یا نمبر دو کسی ڈکشنری میں نہیں لکھا۔ انہوں نے باؤ جی سے گفتگو میں کہا کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔ماہ نورنے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا اس سے فلم کیلئے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گااداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •