Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیرمیں حریت قیادت کے گھروں پر بھارتی ایجنسی کے چھاپے

سرینگر(وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سینئر حریت رہنماء میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی ،محمد یاسین ملک اورشبیر احمد شاہ کی سرینگر میں واقع رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ، بھارتی تحقیقاتی ادارے نے منگل کی صبح حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی نگین میں واقع رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر تلاشی لی ۔ آخری اطلاعات ملنے تک تلاشی کی کارروائی جاری تھی ۔ این آئی اے نے غیر قانونی طورپرنظربند جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اورجموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے ۔ تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی اور سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔این آئی اے نے پہلے سے جیلوں یا پولیس اسٹیشنوں میں نظربند حریت رہنماؤں کی رہائش پر بھی چھاپے مارے ہیں آخری اطلاعات ملنے تک دیگرحریت رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر بھی چھاپوں کا سلسلہ جاری تھا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •