Voice of Asia News

امام الحق پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں موقع ملنے کے منتظر

کراچی (وائس آف ایشیا)قومی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بیٹسمین امام الحق کا کہنا ہے کہ ان میں تینوں فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے اور وہ سخت محنت پر یقین رکھنے کے ساتھ خود کو مثبت رکھنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ روزایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فٹنس اور پاور ہٹنگ کی اہلیت پر بھی کام کر رہے ہیں کیونکہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی انہیں قومی ٹی ٹونٹی ٹیم میں بھی موقع مل سکتا ہے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کا کہنا تھا کہ وہ سب سے پہلے ورلڈ کپ پر نگاہیں مرکوز کئے ہوئے ہیں جہاں وہ پاکستانی فتوحات کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور اگر وہ پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار نبھا سکے تو یہ ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہوگا۔امام الحق کا کہنا تھا کہ ان کا موازنہ چچا انضمام الحق سے کرنا بالکل غلط ہے کیونکہ وہ ایک لیجنڈ ہیں اور وہ ان جیسی اہلیت تک رسائی کی محض دعا ہی کر سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •