Voice of Asia News

لاہور قلندرز کیلئے ایک اور دھچکا آل راؤنڈرآندرے رسل سے محروم

شارجہ (وائس آف ایشیا)پاکستان سپر لیگ فور میں لاہور قلندرز کی فرنچائز کو ایک اور دھچکا لگ گیا جب وہ ویسٹ انڈین آل رانڈر آندرے رسل سے بھی محروم ہو گئی کیونکہ انہیں انگلینڈ کیخلاف چوتھے اور پانچویں ون ڈے کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے سبب انہیں وطن واپس جانا پڑے گا۔واضح رہے کہ آندرے رسل کو کمر کی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہونے والے فاسٹ بالر کیمار روچ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈین سلیکشن پینل کے چیئرمین کارٹنی براؤن کا کہنا تھا کہ تجربے اور مہارت کے باعث آندرے رسل کی کیریبین اسکواڈ میں بڑی قدر وقیمت ہے اور اگرچہ وہ گھٹنے کی تکلیف کے سبب بالنگ میں محدود پیمانے پر استعمال کئے جائیں گے لیکن ان کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کیلئے سرمایہ ثابت ہوگی۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے