Voice of Asia News

متحدہ عرب امارات سے پہلا خلا نورد ستمبر میں خلائی مشن پر جائے گا

دبئی( وائس آف ایشیا) متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے پہلے خلا باز 25 ستمبر کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے سفر پر روانہ ہوں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق یو اے ای حکام نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی پائلٹ ہزا المنصوری( انجینئر سلطان النیادی) خلیجی ریاستوں کے خصوصی خلائی پروگرام کے تحت خلا میں جانے والے پہلے اماراتی شہری ہوں گے۔ان دونوں افراد کو 4 ہزار درخواستوں میں سے منتخب کیا گیا ہے، دونوں افراد روس کی جانب سے حال ہی میں اسپیس اسٹیشن کی جانب بھیجے جانے والے خلابازوں پر مشتمل راکٹ کی تباہی سے خوفزدہ نہیں اور خلائی سفر کے لیے پر عزم ہیں۔منتخب ہونے والے ایک متوقع خلا باز المنصوری کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے بعد ہم مشن کی تیاری کے حوالے سے زیادہ پر اعتماد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں راکٹ میں موجود ا?لات عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں گیجس سے ہمیں مزید اعتماد ملا ہے کہ یہ سسٹم بہترین طریقے سے کام کرے گا۔

image_pdfimage_print