Voice of Asia News

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی ( وائس آف ایشیا) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے،انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید14پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں14پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.96روپے سے بڑھ کر139.10روپے اور قیمت فروخت138.06روپے سے بڑھ کر139.20روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے سے بڑھ کر138.70روپے اورقیمت فروخت139.00روپے سے بڑھ کر139.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں70پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.20روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر159.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید181.80روپے سے بڑھ کر182.80روپے اورقیمت فروخت183.60روپے سے بڑھ کر184.60روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں15پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے سے گھٹ کر36.65روپے اورقیمت فروخت37.10روپے سے گھٹ کر37.00روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے اور قیمت فروخت21.80روپے پرمستحکم رہی ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •