Voice of Asia News

پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت6,950 روپے بڑھ گئی

کراچی ( وائس آف ایشیا) مائع پٹرولیم گیس کی قیمت مائہ مارچ 2019 کے لیے درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس50 ڈالر کے اضافہ سی511 ڈالر ہوگئی ہے جسکے سبب پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت6,950/- روپے بڑھ گئی ہے،اس اضافہ کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 7روپے، فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت82 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت316روپی بڑھ گئی ہے۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے سینٹرل چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایل پی جی کے کنوینر عبدالہادی خان نے کہاکہ وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل سے مطالبہ کیا کہ مقامی ا یل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا علان نہ کریں بلکہ موجودہ ا یل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا علان کرے کیونکہ ڈالر کے اضافہ سے لوکل ا یل پی جی کی قیمتیں پہلے ہی اتنی زیادہ ہو گئی ہیں اور ایک عام صارف کی دسترس سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ و زارت پٹرولیم لوکل پروڈیوسرز کا جائز منافع رکھ کر کم قیمتوں پر مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ غریب عوام کو ریلیف ملے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے