Voice of Asia News

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں، اشرف صحرائی

سرینگر( وائس آف ایشیا)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں اور تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتاہے۔ محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام جنگ اور تباہی کے خلاف ہیں اور مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحدراستہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم صرف دیرینہ تنازعہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں جس کیلئے جامع اور سنجیدہ مذاکرات ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر سمیت پورے خطے میں جنگ سے نہیں بلکہ سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے ہی پائیدار امن قائم ہو سکتا ۔ اشرف صحرائی نے کہاکہ عالمی طاقتوں کو مہنگی جنگیں لڑنے کے بعد اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا پڑے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •