Voice of Asia News

روسی سرمایہ کاری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گامیاں خرم الیاس

لاہور ( وائس آف ایشیا)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ پنجاب ملک کا اہم صوبہ ہے ،پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات ، صنعتی زونز کے قیام اور ٹیکسوں میں چھوٹے ،انڈسٹریز کے قیام کے لیے مفت زمین کی فراہمی جیسے اقداما ت سے دنیا بھر کے سرمایہ کار پنجاب کا رخ کر رہے ہیں ،پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جارہی ۔انہوں نے روس کے ڈپٹی چیف آف مشن ویلڈیمر برزیوک کی سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران پنجاب میں روس کی سرمایہ کاری کے لیے رابطوں اور روس کی طرف سے صنعتی نمائش منعقد کرانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی مصنوعات کو روس و دنیا بھر میں میں متعارف کروا کر ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں خرم الیاس نی کہا کہ پنجاب کی نئی صنعتی پالیسی کے تحت پنجاب میں 7نئے سپیشل اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پچاس ایکڑ سے زائد اراضی پر پرائیویٹ اکنامک زون بنانے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ان سپیشل اکنامک زون میں دس سال ٹیکس فری کی سہولت ہوگی اور انڈسٹریل گوتھ ریٹ کو پانچ سال میں چار سے بڑھا کر دس فیصد تک کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7نئے سپیشل اکنامک زون میں نئی انڈسٹریز کے قیام سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ان انڈسٹریز زون میں صنعتی شعبہ کو مراعات کی فراہمی سے پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •