Voice of Asia News

پاک بھارت کشیدگی،آرمی چیف نےعالمی فوجی سربراہان کومتنبہ کردیا

راولپنڈی ( وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی فوجی سربراہان کو متنبہ کیا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تومنہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاک فوجکے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کے فوجی سربراہان سے ٹیلیفونک رابطے ہوئے ہیں۔جس میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن واستحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی ڈی ایس یوکے، سی ڈی ایف آسٹریلیا جنرل اینگس جان ،کمانڈر یوایس سینٹ کام، امریکی سفیر، برطانوی ہائی کمشنر اور چینی سفیر کے درمیان  بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے