Voice of Asia News

اپنی فوج کا حصہ بننے کی خواہش دل میں مچلتی ہے ‘اداکارہ صوبیہ خان

لاہور ( وائس آف ایشیا ) اداکارہ صوبیہ خا ن نے کہا ہے کہ بچپن سے پائلٹ بننے کے خواب دیکھتی تھی اور قسمت مجھے شوبز کی طر ف لے آئی مگر آج بھی فضاء میں سیر کرنے کے جنون باقی ہے۔اداکارہ نے ’’ وائس آف ایشیا ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بچپن میں جب میں سکول جایا کرتی تھی تو ڈرائنگ کرتے ہوئے میں جہاز بنایا کرتی تھی تو اس وقت دل میں خیال آتا تھا کہ میں ایک دن میں بڑے ہوکر جہاز اڑایا کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں پائلٹ بننا چاہتی تھی مگر قسمت مجھے شوبز کی طرف لے آئی۔ آج بھی مجھے جنون ہے کہ میں فضاؤں کوسر کروں۔ صوبیہ خان نے کہا کہ اگر میں پائلٹ بنتی تو ہو سکتا ہے کہ میں پاک فضائیہ کو جوائن کرتی کیونکہ پاکستان فضائیہ کو جوائن کرنا کسی بھی فرد کیلئے سب سے بڑے اعززا کی بات ہوتی ہے کہ وہ اپنی فوج کا ایک حصہ بنے اور یہ خواہش ابھی تک میرے دل میں مچلتی ہے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •