Voice of Asia News

پٹرول وگیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے ، شہباز ابن علی

لاہور ( وائس آف ایشیا )قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو تحریک انصاف حکومت کا عوام دُشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے بلند وبانگ دعوے کرنے والی حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر تکلیف دے رہی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی،غریب عوام توپہلے سے ہی بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی سزا بھگت رہے ہیں ،حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا لہٰذا پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے اور غریب لوگوں کو بھی عزت کے ساتھ جینے کا حق دیا جائے۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کا خمیازہ غریب عوام کومہنگی بجلی،پٹرولیم مصنوعات اور گیس پرٹیکسزکی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے،حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کی قبر میں دفن کر رہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،آٹا، گھی، چینی،دودھ سمیت دیگر ضروریات کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے