Voice of Asia News

مودی اور ہندوستانی عوام جدا ہو چکے ہیں، چوہدری شجاعت

لاہور( وائس آف ایشیا) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مودی اور ہندوستانی عوام جدا ہو چکے ہیں، ہندوستانی عوام کو یہ باور ہو چکا ہے کہ مودی فوج کو اپنے الیکشن اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک کو داؤ پر لگا رہا ہے، دونوں طرف کے ہزاروں بے گناہ لوگوں کو مروا کر ہی ان کی تسلی ہو گی، اب یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ مودی اور ہندوستانی عوام علیحدہ علیحدہ ہیں، وزیراعظم عمران خان نے بڑی دانشمندی کے ساتھ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پہلی بار دنیا کی نظروں میں اس طریقے سے اجاگر ہوا ہے کہ دنیا کے تمام بڑے ممالک نے مسئلہ کشمیر کو اہمیت دی ہے، او آئی سی کے ساتھ ہمارا بڑا پرانا تعلق ہے بھارت کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ اس حالیہ واقعہ سے بہت پہلے ہو چکا تھا، جب بھارت کو او آئی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہمیں اسی وقت اس پر اعتراض کرنا چاہئے تھا اب تو دوست ممالک نے بھی پاکستان کی حمایت نہیں کی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو چاہئے تھا کہ وہ او آئی سی اجلاس میں جاتے اور 57 میں سے 7 ارکان کو بھی منا لیتے تو ہم اسے بڑی کامیابی سمجھتے، اجلاس میں شرکت کر کے ہم اپنا موقف بیان کرتے کہ بھارت کو اس فورم میں نہ بلائیں۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے