Voice of Asia News

مسلح افواج سمیت ہر شعبے میں خواتین کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی(وائس آف ایشیا) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج میں خواتین بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ۔ پاکستان کی عظیم خواتین ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے جمعہ کے روز خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج میں بھی خواتین کا بھرپور کردار ہے ۔ یونیفارم میں خواتین مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں اس کے علاوہ خواتین مسلح افواج کے بھی مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں ۔ خواتین آئی ٹی ، انجیئرنگ ، کمیونیکیشن ، میڈیکل ، قانون اور آئی ایس پی آر کا حصہ ہیں ۔ شہداء کے اہلخانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بھی بہت بڑا کردار ہے ۔ پاکستان کی عظیم خواتین ذمہ داری سے ملک کی ترقی میں پیش پیش ہیں ۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •