Voice of Asia News

ایرانی تیل خریداری پر امریکی پابندی، بھارت کی مزید رعایت کے حصول کی کوششیں

نئی دہلی( وائس آف ایشیا ) بھارت، ایران سے 3 لاکھ بیرل یومیہ تیل کی خریداری جاری رکھنا چاہتا ہے جس کے لیے امریکا کے ساتھ پابندیوں سے رعایت کی مدت میں توسیع کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔بین الاقومی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایرانیتیل کی خریداری میں کمی ضرور کی ہے لیکن پابندیوں سے رعایت کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔یہ مذاکرات واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان مسئلہ بن کر سامنے آئے اور امریکا نے بھارتکا ترجیحی درجہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت امریکا کو جانے والی بھارت کی 5 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات پر ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل تھا۔دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے شعبہ توانائی کے ترجمان ونسیٹ کیمپوس نےبھارت کی جانب سے کی گئی اس درخواست کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ ایرانی تیل کے آٹھ صارفین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ہم اس معاملے پر بھارت سمیت ہر ملک کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے