Voice of Asia News

اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کا پاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کا ساتھ دینے کا انکشاف

نئی دہلی ( وائس آف ایشیا )اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کاپاکستان مخالف سرگرمیوں میں بھارت کا ساتھ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس پاکستان کے خلاف بھارتی افواج کی جارحیت میں معاون کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں ایڈوائس اور آن گراؤنڈ سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹاپ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس جسے ’’ امن ‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے ،بھارتی افواج کو پاکستان کے خلاف آپریشنز میں ایڈوائس اور آن گراؤنڈ سپورٹ فراہم کرتی ہے اور پاکستان کے خلاف تازہ جنگی عزائم اور جارحیت میں بھی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس نے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی معاونت کی اور آن گراؤنڈ سپورٹ بھی فراہم کی۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 269 بھارتی ملٹری انٹیلی جنس افسران کو ٹریننگ بھی دیتا ہے ۔اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس ایڈوائزر پاکستان کے خلاف تازہ جارحیت میں آن گراؤنڈ ریکی پٹرولنگ کا حصہ تھا۔ریکی پٹرولنگ آپریشنز لائن آف کنٹرول، ورکنگ بائونڈری اور انٹرنیشنل بارڈر پر لانچ کئے گئے ۔ بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے اسپیشل سیکشن ٹیکٹیکل سپورٹ ڈویژن (ٹی ایس ڈی)، جس کا پرائمری ٹارگٹ پاکستان مخالف دہشتگرد آپریشنز لانچ کروانا ہے، کو یونٹ 269 نے ٹریننگ دی جبکہ ٹی ایس ڈی بنایا ہی اسرائیلی ملٹری اور انٹیلی جنس ایڈوائزر کے مشورے پر تھا۔اسرائیل پاکستان کے نیوکلئیر پروگرام کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور بھارت اس کام کے لیے بہترین کور ہے ۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کا یونٹ 1391 بھیبھارتی ملٹری انٹیلی جنس کی سپیشل ٹریننگ کرتا ہے جس کا فوکس مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی اور پاکستان ہے ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے