Voice of Asia News

سٹیج ڈرامہ’’ماما سارے شہردا‘‘میں آشا چوہدری کی زبردست ڈانس پرفارمنس

لاہور(وائس آف ایشیا)سٹیج ڈرامہ’’ماما سارے شہردا‘‘میں آشا چوہدری کی زبردست ڈانس پرفارمنس۔تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر لاہورمیں ڈاکٹر اجمل ملک کی تحریرو ہدایات میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’ماما سارے شہردا‘‘سپر ہٹ قرار دیا جارہا ہے ،اس ڈرامہ میں سپر سٹار آشا چوہدری کی ڈانس پرفارمنس کے چرچے ہو رہے ہیں ،باؤ جی کی رپورٹ کے مطابق آشا چوہدری کی انٹری پر تھیٹر ہال تالیو ں اور سیٹھیو ں کی گونج سے جھوم اٹھتا ہے ،شالیمار تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ’’ماما سارے شہردا‘‘ شائقین کیلئے ہسی کا گول گپہ بنا ہو ہے،اس ڈرامے کا پروڈیوسر ملک اسحاق ہے کاسٹ میں آشا چوہدری کے علاوہ پنکی پری ،دیا علی سنہری خان ،فیروزہ علی ،مختار چن،افشان راہی ،شاہد نوشاد،نیا چہرہ سویٹی،شجر عباس،اسد مکھڑہ و دیگر فنکار شامل ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •