Voice of Asia News

مقبوضہ کشمیر‘ پلوامہ اورشوپیان میں بھارتی فورسز کی کارروائیاں

سرینگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے آج پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کردیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے آج صبح ضلع پلوامہ کے علاقوں آری ہل، بونہ گام اور رعنا محلہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے گئے اورگھرگھر تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقوں میں آپریشن جاری تھا۔ ضلع شوپیان کے علاقے کیشوا میں بھی بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔بھارتی فورسز نے علاقے کو جانے والے تمام راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔دریں اثناء ترال کے علاقے پنگلش میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے تباہ کئے گئے مکانوں کے ملبے سے ایک اور نوجوان کی لاش بر ا?مد ہوئی ہے جس سے شہداء کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روزپنگلش میں ایک کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہیداور کئی مکانوں کو تباہ کیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے