Voice of Asia News

میر واعظ عمر فاروق اور سیدعلی گیلانی کے بیٹے کو نئی دلی طلب کرنا انتقامی کارروائی ہے ، مشترکہ حریت قیادت

سرینگر(وائس آف ایشیا) مقبوضہ کشمیرمیں مشترکہ حریت قیادت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے این ا?ئی اے کی طرف سے حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر سید نسیم گیلانی کو پوچھ گچھ کیلئے نئی دلی طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام پر مبنی کارروائی قراردیا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس طرح کی کارروائیاں کشمیری حریت قائدین اورانکے اہلخانہ کو ذہنی طورپر ہراساں اور پریشان کرنے کا ایک اوچھا ہتھکنڈہ ہے جس کا مقصد انہیں حق اور انصاف پر مبنی اپنی جائز اور پر امن جدوجہد آزادی سے دستبردار ہونے کیلئے ان پر دباؤ بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی این آئی اے اور دیگر بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے چھاپوں اور گرفتاریوں کی کارروائیاں جاری رہی ہیں اور خواتین مزاحمتی رہنماؤں سمیت کئی حریت رہنماء نئی دلی کی تہاڑ جیل سمیت دیگر جیلوں میں نظربند ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں اور دھونس اور دباؤ کے ذریعے کشمیری عوام اور حریت قیادت کو مسئلہ کشمیر کے پر امن حل تک اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔حریت قائدین نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیاکہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ سیاسی اور انسانی مسئلہ ہے اور اسے حق و انصاف کے اصولوں اور حق خود ارادیت کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا اور اس سلسلے میں حریت قائدین اور کشمیری عوام پر عزم ہیں اور اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے محمد یاسین ملک سمیت حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، گھروں میں نظربندی،نوٹسز کے اجرا، چھاپوں، پر امن سرگرمیوں پر قدغن، انسانی حقوق کی پامالیوں ، خوف و ہراس کا ماحول قائم کرنے مذہبی اور فلاحی جماعتوں پرقدغن اور دیگر ظالمانہ اقدامات کے ذریعے نہ تو ماضی میں مسئلہ کشمیر کی تاریخی اور متنازعہ حیثیت کو تبدیل کیا جاسکا ہے اور نہ ہی مستقبل میں بھارت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہو گا۔سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فارو ق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کشمیری تاجر برادری، ٹرانسپوٹروں اوردیگر متعلقین کے جذبہ حریت ، یکجہتی اور یگانگت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کہا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •