Voice of Asia News

کامیڈین سے متاثر ہو کر میں نے جگتیں کرنی شروع کر دی ہیں‘اداکارہ فضاء علی

لاہور ( وائس آف ایشیا ) اداکارہ فضاء علی نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں میزبانی کرتے ہوئے میں نے اپنے تمام شوق پورے کر لیے ہیں ، شو کے دوران میں نے پنجابی زبان سیکھنے کے ساتھ اپنی گلوکاری کا شوق بھی پورا کیا اس کے ساتھ سینئر گلوکاروں کی پیروڈی بھی کی جس کو عوامی سطح پر بڑی پذیرائی ملی ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے شو کا فارمیٹ اس طرح کا ہے جس میں کامیڈین آپس میں بڑے مز ے مزے کی جگتیں کرتے ہیں اور انکی جگتوں سے میں بھی اس قدر متاثر ہوئی کہ اب میں نے خود بھی جگتیں کرنی شروع کر دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شو کے دوران مجھے اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا بھرپور موقع ملا ۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے