Voice of Asia News

پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اپریل میں دورہ پاکستان ملتوی

لاہور(وائس آف ایشیا) پولینڈ کی ہاکی ٹیم کا اگلے ماہ مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیدڑیشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے مہمان ٹیم کے اگلے ماہ شیڈول دورہ پاکستان سے فی الحال معذرت کی تصدیق کی ہے۔شہباز سینیئر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘پولینڈ ہاکی نے ہمیں اس بارے میں باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ وہ فی الحال پروگرام کے مطابق پاکستان نہیں آسکتے تاہم انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی ٹیم چند ماہ بعد پاکستان آکر ضرور کھیلے گی۔’’واضح رہے کہ مارچ میں شیڈول پاکستان ہاکی سپرلیگ کے بعد ملتوی ہونے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کی نظریں دورہ پولینڈ پر مرکوز تھیں، لیکن مہمان ٹیم کے اس ٹور کے فی الحال نہ ہونے پر قومی کھیل ایک بارپھر جمود کا شکار ہوگیا ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے