Voice of Asia News

ڈیوائن براووکا کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیلئے گانا

کراچی (وائس آف ایشیا)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیوائن براوو کی آواز میں اپنا نیا گانا    Gladiators” ریلیز کردیا۔ فرنچائز نے گاناریکارڈ کرانے کے حوالے سے پہلے ہی اعلان کررکھا تھااور چند روز کے انتظار کے بعد بالآخر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ایک ٹویٹ میں نیا گانا ریلیز کیا۔ڈیوائن براووبھارتی لیگ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم چنئی سپر کنگز کیلئے بھی گانا گاچکے ہیں۔یاد رہے کہ ڈیوائن براوو کی وجہ شہرت ان کا 2016 میں گایا ہوا گانا "Champions” تھا جس نے انہیں موسیقی کے میدان میں بھی بلندیوں پر پہنچا دیا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ڈیوائن براوو کے آواز میں ایک اور گانا سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ایشیائی ممالک میں اپنے کرکٹر دوستوں کو نام لے کر مخاطب کیا تھا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •