Voice of Asia News

استنبول میں یومِ خواتین کی ریلی میں اذان کا احترام نہ کرنے پر ترک صدر کی تنقید

انقرہ(وائس آف ایشیا) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اذان کاا احترام نہ کرنے پر استنبول میں عالمی یومِ خواتین پر نکالی جانے والی ریلی کے شرکا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے استقلال چوک پر کسی قسم کے مظاہرے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پر پولیس کی جانب سے ہزاروں افراد پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے حالانکہ گزشتہ برس یہ تقریب پر امن طور پر منعقد ہوئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک غیر مصدقہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شاہراہ پر مرد و خواتین مارچ کرتے ہوئے اذان کے دوران بھی مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔ترک صدر نے کہا کہ سی ایچ پی (مرکزی اپوزیشن جماعت) اور ایچ ڈی پی (پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی) کی قیادت میں ایک گروپ نے یومِ خواتین پر اذان کے دوران سیٹیاں بجا کر اور نعرے بازی کر کے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ تقسیم چوک کو جانے والی شاہراہ روایتی طور پر ریلیاں منعقد کرنے کا مقام ہے۔ترک صدر نے ایک مختصر ویڈیو اور اپوزیشن جماعت کی 2011 کی ریلی کی فوٹیج چلائی جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ اس میں ترکی کا جھنڈا موجود نہیں۔ترکی کے جنوبی شہر اضنہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے طیب اروان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمارے پرچم اور ہماری اذان کی توہین کر کے ہمارے مستقبل اور آزادی پر حملے کررہی ہے۔انہوں نے سی ایچ پی(مرکزی اپوزیشن جماعت) پر ایچ ڈی پی (پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی) کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے کا الزام بھی لگایا، واضح رہے کہ طیب اردوان کے مطابق ایچ ڈی پی کرد باغیوں کی سیاسی چہرہ ہے۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے