Voice of Asia News

صورت حال میں تناؤ ہے، جب تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوتے خطرہ رہے گا، پرویز خٹک

اسلام آباد (وائس آف ایشیا)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صورت حال میں تناؤ ہے، جب تک پاک بھارت مذاکرات نہیں ہوتے خطرہ رہے گا۔بھارت کی جانب سے کشیدگی اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بیانات پر وزیر دفاع پرویز خٹک اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ بھارت کو عقل دے، آج کی دنیا میں جنگ لڑنا آسان نہیں، جنگ سے بڑی تباہی ہوگی اور ساری دنیا اس سے متاثر ہو گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان لڑائی نہیں، بلکہ امن کا حامی ہے، تاہم اگر لڑائی تھوپی گئی تو وہی جواب دیں گے جو ہماری ایئر فورس نے بھارت کو دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بارڈر ہو، سمندر ہو یا پھر فضاء، پاکستان کی فورسز ہر جگہ پوری طرح تیار اور مستعد ہیں، بھارتی ڈوزیئر کے کئی نکات پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں، دیگر نکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •