Voice of Asia News

بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات ، مریم نواز کا اظہار تشکر

اسلام آباد (وائس آف ایشیا )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ نے مریم نواز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ کی مثبت سوچ اور رحم دلانہ رویہ میرے لیے بہت معنیٰ رکھتا ہے۔انہوں نے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا سلامت رکھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ان کی عیادت کی تھی۔اس ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ یاد رہے ۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے مطالبے پر حکومت نے پہلے ہی جیل میں ایک صحت کا یونٹ قائم کردیا تھا ،جہاں مختلف اوقات میں 3 ماہر امراض قلب موجود رہیں گے۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •