Voice of Asia News

عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی خطرہ نہیں،شیخ رشید احمد

راولپنڈی(وائس آف ایشیا)وزیرر یلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ دل کہتا ہے عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی خطرہ نہیں،عمران خان کی کوشش ہے لوٹی دولت واپس آئے ،ن لیگ اور پی پی پی کا سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا،راولپنڈی میں ہسپتالوں کا فقدان ہے ،ریلوے کی اراضی دیکھ رہے ہیں ، ایک اور ہسپتال بنائیں گے، دو ارب روپے چوروں نے انگریز کے اسٹیشنز کو توڑ کر بیہودہ اسٹیشن بنائے،سارا زور اب ہمارا نالہ لئی پر ہے ،ایک نیا شہر بنا رہے ہیں۔ منگل کو وزیر ریلوے شیخ رشید نے ماں بچہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چودہ سال بعد اس کالج کو بنایا جا رہا ہے سابق چیف جسٹس بھی اس ہسپتال میں آئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے افتتاح کی دعوت قبول کر لی ،پاکستان کا ماڈرن ہسپتال ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال کا کنٹریکٹ دے دیا گیا تین ہاسٹلز بھی بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ کالج بھی بنایا جا رہا ہے جس میں بچیوں کو تعلیم دی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیشن روڈ ہسپتال کا افتتاح وزیراعلی پنجاب کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں ہسپتالوں کا فقدان ہے ،ریلوے کی اراضی دیکھ رہے ہیں وہاں پر ایک اور ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے اہم پراجیکٹ نالہ لئی ہے جس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں بارہ کی بجائے چھ پل نالہ لئی میں بنائے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ غریب آباد میں 35 کنال اراضی پر اسکول اور کالج بنائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حکمران برسر اقتدار آئے جنھوں نے اس شہر سے زیادتی کی ہے،یہ ہسپتال بھی اربوں روپے میں چلا گیا ہے ریلوے میں بھی انقلاب لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور سے کراچی کا ٹریک نیا بچھایا جائیگا جس پر ٹرین کی اسپیڈ زیادہ ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ دو ارب روپے چوروں نے انگریز کے اسٹیشنز کو توڑ کر بیہودہ اسٹیشن بنائے ۔انہوں نے کہاکہ سارے پاکستان کا 700 کلومیٹر کے ٹریک کا ٹینڈر لگ رہا ہے،اس ملک میں 70 سال سے عوام دھکے کھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کالج کا افتتاح تیار ہے،نالہ لئی اس شہر کا نقشہ بدل دیگا ،اب 23 کلو میٹر تک نالہ لئی بنا رہے ہیں،نالہ لئی کا کرایہ لیا جائیگا ٹوکن کی بنیادوں پر پرائیوٹ پارٹیز کو بلایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ سارا زور اب ہمارا نالہ لئی پر ہے ،ایک نیا شہر بنا رہے ہیں۔ وزیرریلوے نے کہا کہ ایران دورہ بہت کامیاب رہا ان کے رہنما کو وزیر اعظم اور صدر مملکت کے خطوط بھیجے،چند روز میں ایرانی وزیر ریلوے بھی و دیگر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ جانتا ہے لیکن دل کہتا ہے عمران خان کی حکومت کو نیب زدہ لوگوں کے ملنے سے کوئی خطرہ نہیں،ہمیں اس ملک کی معیشت کو کامیاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اطلاعات پر میں تو معذرت خواہ ہوں،جس سے معذرت کرنی تھی کرلی ،سب سمجھدار لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثبوت جمع کر لیے ہیں اور مجھے وزیراعظم نے ایل این جی کیس میں نیب میں پیش ہونے کی اجازت دے دی ہے،پندرہ تاریخ کو صبح دس بجے نیب میں پیش ہونے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی کوشش ہے لوٹی دولت واپس آئے جسطرح دولت لوٹی گئی عمران خان نے ان کا چہرے عوام کو دکھایا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ایران کے تحفظات موجود ہیں،وزیر اعظم کی حسن روہانی سے براہ راست بات ہوگئی ہے،آپ لوگ مجھ سے حساس بات مت پوچھیں۔ انہوں نے کہاکہ ساری قوم کو کہا تھا کہ نوازشریف کا علاج لال حویلی میں ہے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے اپنی جگاڑ لگا لی ہے،بلاول بھی جیل گیا تھا پوچھنا کہ ان کو کوئی راستہ بتائیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کنگ سائز لوٹا ہے وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلتا ہے،ن لیگ اور پی پی پی کا سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •