Voice of Asia News

وزیراعظم سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت حالیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر بات چیت

 اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) وزیراعظم عمران خان سے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ملاقات کی جس کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے درمیان پاک جرمن تعلقات اور خطے کی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے امن اقدامات پر بھی وزیراعظم عمران خان اور جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بات چیت کی۔اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے، مشبوضہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔یاد رہے کہ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس آج ہی پاکستان پہنچے ہیں اور نور خان ایئر بیس آمد پر دفتر خارجہ کے اعلی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

image_pdfimage_print

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے