Voice of Asia News

پاکستان، ترکمانستان بجلی کی ترسیل کیلئے ورکنگ گروپ بنانے پر متفق

اسلام آباد(وائس آف ایشیا ) پاکستان اور ترکمانستان نے بجلی کی ترسیل کے منصوبے پر مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کی اور ترکمانستان کے وفد کی نمائندگی پاکستان کے دورے ہر آئے وزیر خارجہ اور توانائی راشد میریدوف نے کی۔وزارت پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ترکمانستان پاکستان کو افغانستان کے راستے سستی بجلی فراہم کرنا چاہتا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ حکومت توانائی شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پاکستان کی توانائی مارکیٹ بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کھل چکی ہے، پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون جنوب ایشیا اور وسط ایشیا کے دیگر ممالک کے درمیان بھی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے گا۔ترکمانستان وزیر خارجہ نے کہا کہ پرجوش استقبال پر حکومت پاکستان کے مشکورہوں، دونوں ممالک اپنے وسائل کو عوامی مفاد میں لانے کیلیے تعاون بڑھائیں۔مہمان وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ ترکمانستان میں گیس کے وسیع ذخائر ہیں، گیس سے سستی بجلی پیدا ہوتی ہے، ہمارے پاس اضافی سستی بجلی موجود ہے اور ہم یہ سستی بجلی پاکستان کو برآمد کر سکتے ہیں۔

image_pdfimage_print
شیئرکریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •